اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپی ٹی اے نے وی پی این بلاک کرنے کا تاثر مسترد...

پی ٹی اے نے وی پی این بلاک کرنے کا تاثر مسترد کردیا

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن نے ملک میں وی پی این بلاک کرنے کاتاثرمستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے 15سال دے چکے ہیں،بہت سے ممالک وی پی این کو ریگولیٹ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن نے کہاکہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ  ذمہ داری ہے، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے بچوں کو آگاہی دی جائے۔انہوں نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 19جہاں اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے وہیں ثقافتی حدود بھی ہیں، غیر اخلاقی اور ریاست مخالف مواد سے متعلق شکایات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھیجتے ہیں۔

انہو ں نے بتایا کہ خطے میں انٹرنیٹ بندش والے ممالک میں پاکستان کا نمبر بہت پیچھے ہے۔انہوں نے کہا کہ وی پی این کی ضرورت بزنس مقاصد کیلئے ہوتی ہے،ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے، بہت سے ممالک وی پی این کو ریگولیٹ کر رہے ہیں، ہم نے دسمبر 2010 میں پہلا وی پی این رجسٹرڈ کیا تھا، وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے 15سال دے چکے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!