منگل, اکتوبر 21, 2025
تازہ ترینافریقی حکام کا چین کےننگشیا میں غربت کے خاتمے کے تجربات سے...

افریقی حکام کا چین کےننگشیا میں غربت کے خاتمے کے تجربات سے استفادہ

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختار خطے کے دارالحکومت یِن چھوان کی یانگ ننگ کاؤنٹی کے قصبے من ننگ کے گاؤں یوآن لونگ میں عمارتوں کی چھتوں پر نصب شمسی فوٹو وولٹک نظام کا منظر۔(شِنہوا)

یِن چھوان(شِنہوا)چائنہ ۔افریقہ تعاون فورم اور افریقن یونین کےشراکت دار ممالک سے تعلق رکھنے والےمجموعی طور پر 45 حکام چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختار علاقے میں 19 سے 26 اکتوبر تک غربت کے خاتمے سے متعلق ہونے والےتربیتی کورس میں شرکت کر رہے ہیں۔

 منتظمین کے مطابق اس کورس کے دوران وہ مقامی ماہرین، سکالرز، کاروباری حکام اور اگلے محاذ پر کام کرنے والے کارکنوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کریں گے۔ اس پروگرام میں خصوصی لیکچرز اور مختلف مقامات کے دورےبھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غربت کے خاتمے اور کمی، معاشی اور تجارتی تعاون، دیہی احیا اور ماحول دوست ترقی جیسے موضوعات پر تعلیمی سیشنز بھی ہوں گے۔

ننگشیا چین کی غربت کے خاتمے کی کوششوں کا ایک اہم مرکز ہے۔ گزشتہ سالوں کے دوران قومی اور علاقائی حکومتوں کی انسداد غربت کی مسلسل کوششوں سے غربت زدہ 1100 دیہاتوں کو غربت کی سطح سے نکالا گیا ہے۔ 2011 سےلے کر اب تک مجموعی طور پر 8 لاکھ 3 ہزار افرادغربت کی لکیر سے اوپر آ چکے ہیں۔

 گزشتہ کئی سالوں سے ننگشیا اور افریقہ کے درمیان فعال تبادلوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ 1978 میں ننگشیا سے جمہوریہ بینن میں پہلی طبی ٹیم بھیجنے کے بعد سے اب تک 660 ڈاکٹروں پر مشتمل 28 ٹیمیں وہاں طبی خدمات کے لئے بھیجی جاچکی ہیں جن میں سے تین طبی ارکان نے اپنی جانوں کی قربانی بھی دی ہے۔

2024 میں ننگشیا کا افریقہ کےساتھ تجارتی حجم 1.61 ارب  یوآن (تقریباً 22 کروڑ 68 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا تھا۔ علاقائی کاروباری اداروں نے عوامی جمہوریہ کانگو، یوگنڈا، گھانا، زیمبیا اور ایتھوپیا جیسے ممالک میں صنعتوں، کان کنی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!