منگل, اکتوبر 21, 2025
پاکستانگھریلو جھگڑا، خیرپور میں خاتون نے 4 بچوں اور شوہر کو قتل...

گھریلو جھگڑا، خیرپور میں خاتون نے 4 بچوں اور شوہر کو قتل کر کے خودکشی کرلی

سندھ کے ضلع خیرپور میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے 4 بچوں سمیت شوہر کو کھانے میں زہر دے کر قتل کر کے خود کشی کر لی۔

یہ افسوس ناک واقعہ خیبرپور میں تھانہ اے سکیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں خاتون نے گھریلو جھگڑے پر اپنے چاروں بچوں اور شوہر کو دوپہر کے کھانے میں زہر دیا۔

کھانا کھانے کے بعد چاروں بچوں اور شوہر کی حالت غیر ہوگئی اور بعد ازاں وہ انتقال کرگئے جس کے بعد خاتون نے خود کو بھی گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

واقعے کے فورا بعد اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کرنے کے بعد لاشیں قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔

خاتون نے خود کو گولی مارنے سے قبل شوہر کے واٹس ایپ پر ویڈیو اسٹیٹس بھی لگایا جس میں انہوں نے اپنا ریکارڈ کیا گیا بیان پوسٹ کیا، خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کرنے کی وجہ سے یہ انتہائی اہم قدم اٹھایا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!