منگل, اکتوبر 21, 2025
پاکستانوزیراعلی بدلنے سے دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں رکے گی، طلال چودھری

وزیراعلی بدلنے سے دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں رکے گی، طلال چودھری

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 148کے تحت صوبائی حکومت فیصلوں میں آزاد نہیں ، دہشت گردی کیخلاف جنگ پورے پاکستان کی جنگ ہے، وزیراعلی بدلنے سے جنگ نہیں رکے گی، آئینی طور پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی اجازت تو ہے مگر ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے، خیبرپختونخوا حکومت کو اپنے شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانا چاہیے۔

اسلام آ باد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل بزدار کو سوچ سمجھ کر لگایا گیا ہے، ایسے کم عقل اور بچگانہ سوچ والے کو وزیراعلی بنایا گیا، اگر بلٹ پروف پسند نہیں آئیں تو وزیراعلی پولیس کو اپنی بلٹ پروف گاڑی دیدیں۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے خلوص دِل کیساتھ بلٹ پروف گاڑیاں دیں، اِس معاملے کو سیاست کی نذر کر دیا گیا، اِن فیصلوں کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے، دہشت گردوں کے خلاف لڑنا نہیں چاہتے۔

طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبرپختونخوا پولیس کیلئے گاڑیاں دی گئیں، وفاقی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کیلئے جدید گاڑیاں فراہم کیں، خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردوں کیخلاف کوئی اقدام کرنے سے قاصرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بچگانہ فیصلے سے کسی کی قیمتی جان جا سکتی ہے، اگر کوئی قیمتی جان ضائع ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے، خیبرپختونخوا حکومت کے انسداد دہشت گردی کیلئے اقدامات نظرنہیں آئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!