چین کے شمالی شہر تیانجن میں ساتویں "چائنا ہیلی کاپٹر ایکسپو” کی افتتاحی تقریب میں چینی عوامی فوج (پی ایل اے) کی فَنگ لی ایروبٹک ٹیم نے دل موہ لینے والا فضائی مظاہرہ کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): لیو بو، پائلٹ، فَنگ لی ایروبٹک ٹیم، پی ایل اے آرمی
"جب ہم کرتب کے دوران کم بلندی سے زیادہ بلندی کی طرف جاتے ہیں تو ہر سو میٹر پر ہوا کی سمت اور رفتار میں نمایاں فرق آتا ہے، جو پرواز کے کنٹرول کو پہلے سے کہیں زیادہ مشکل بنا دیتا ہے۔”
نمائش تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار مربع میٹر کے رقبے پر جاری ہے اور 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
تیانجن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
——————————-
آن سکرین ٹیکسٹ:
چینی فوج کے ایروبٹک ہیلی کاپٹروں کا تیانجن میں شاندار مظاہرہ
پی ایل اے کے فینگ لی پائلٹس نے ہوا میں مہارت کے جوہر دکھائے
ہوا کی تیز رفتاری کے باوجود پائلٹس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
ساتواں چائنا ہیلی کاپٹر ایکسپو 19 اکتوبر تک تیانجن میں جاری
ایکسپو میں 1 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر پر جدید ہیلی کاپٹرز کی نمائش
