بدھ, اکتوبر 22, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، قطر کی مذمت

اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، قطر کی مذمت

قطر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ محض نسل کشی کے سوا کچھ نہیں۔

اپنے ایک بیان میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی حالیہ کارروائیاں قابل مزمت ہیں، بین الاقوامی برادری کو فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اقدام کرنا چاہیے اور یہ یقینی بنانا چاہیے کہ نسل کشی کے مرتکب افراد کو انصاف سے فرار نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بین الاقوامی برادری اب تک فلسطینی عوام کے سانحے کے حوالے سے احترام کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین میں تمام اسرائیلی خلاف ورزیوں اور اقدامات کی مذمت دہراتے ہیں، خاص طور پر غزہ کی پٹی کو غیر قابلِ رہائش بنانے، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی، مغربی کنارے میں بستیوں کے پھیلا، اور مقدس مسجد اقصی کے احاطے کو یہودی رنگ دینے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ہم اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ غزہ کی پٹی ایک متحد فلسطینی ریاست کے فلسطینی علاقوں کا لازمی حصہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، جنگ بندی کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 100 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!