منگل, اکتوبر 21, 2025
تازہ ترینچین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین کا آزمائشی مراحل کے دوران...

چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین کا آزمائشی مراحل کے دوران 453 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آزمائشی مراحل سے گزرنے والی بلٹ ٹرین سی آر 450 دیکھی جاسکتی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین سی آر 450 نے چین میں ایک تیز رفتار ریلوے لائن پر سروس سے پہلے کے مختلف آزمائشی مراحل کا آغاز کر دیا ہے، جہاں اس کی رفتار 453 کلومیٹر فی گھنٹہ تک گئی۔

روزنامہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی شائع رپورٹ کے مطابق سی آر 450  سیریز کو زیادہ سے زیادہ 450 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آزمائشی رفتار اور 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی کمرشل سروس رفتار کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹرین ان دنوں مشرقی شہر شنگھائی اور مغربی ان لینڈ شہر چھنگ دو کو ملانے والی تیز رفتار ریلوے پر جانچ کے مراحل سے گزر رہی ہے۔

یہ تیز رفتار ریل صرف چار منٹ 40 سیکنڈ میں صفر سے 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے اور دو ٹرینوں نے ایک ساتھ گزرنے کے دوران 896 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مشترکہ رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اپنے پیشرو سی آر 400  کے مقابلے میں سی آر 450 لمبی اور پتلی ناک، 20 سینٹی میٹر نچلی چھت اور 50 ٹن کم وزن کی حامل ہے، جس سے ہوا میں رکاوٹ 22 فیصد کم ہو جاتی ہے۔

فی الحال زیر استعمال سی آر 400  فوشنگ تیز رفتار ٹرینیں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں۔

سی آر 450 کو مسافروں کو لے جانے سے پہلے 6 لاکھ  کلومیٹر کا فاصلہ بغیر کسی خرابی کے طے کرنا ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!