الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے خالی نشست پر 5امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے خرم ذیشان، عرفان سلیم، پیپلزپارٹی کے نثار خان جبکہ آزاد امیدوارں میں تاج محمد آفریدی اور عابد یوسفزئی شامل ہیں۔
