منگل, اکتوبر 21, 2025
تازہ ترینچین طویل مدتی ترقی کے لئے خود کو غیر یقینی صورتحال کے...

چین طویل مدتی ترقی کے لئے خود کو غیر یقینی صورتحال کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جرمن کاروباری رہنما

پولینڈ کی بندرگاہ گڈانسک پر چین-یورپ آرکٹک کنٹینر ایکسپریس روٹ کے ذریعے پہنچنے والےپہلے بحری جہاز استنبول برج سے ایک کنٹینر کو اتارا جارہا ہے۔(شِنہوا)

برلن(شِنہوا)جرمن تجارتی گروپ کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ چین نے اپنے 14 ویں 5سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران بیرونی جھٹکوں کو طویل مدتی ترقی کے لئے مواقع میں بدلنے کی اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

جرمن فیڈرل ایسوسی ایشن فار اکنامک ڈیویلپمنٹ اینڈ فارن ٹریڈ بورڈ کے چیئرمین مائیکل شومان نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود چین نے سماجی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے اختراع، ڈیجیٹلائزیشن اور ماحول دوست تبدیلی کو جاری رکھا ہے۔

شومان نے چین کے اس توازن کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت کم ممالک ایسا توازن برقرار رکھ پاتے ہیں۔ میں ان 5 سال کو لچکدار تبدیلی  کا دور قرار دوں گا جہاں چیلنجز جدیدیت کے لئے محرک بن گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی منصوبہ بندی ایک مختلف معیار کی حامل ہے کیونکہ اس پر عملدرآمد زیادہ مستقل مزاجی سے ہوتا ہے اور اس میں شامل افراد کو بہترین تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اختراع کو آگے بڑھایا، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو پھیلایا، ماحول دوست منتقلی کو تیز کیا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو مزید بہتر بنایا ہے۔ تنظیمی اصلاحات اور سماجی استحکام کا یہ امتزاج واقعی متاثر کن ہے۔

انہوں نے چین کے ترقیاتی فلسفے کو اجاگر کیا جو اختراع، ہم آہنگی، ماحول دوست ترقی اور کھلے پن پر مرکوز ہے۔ شومان نے کہا کہ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ صرف جی ڈی پی کے اعداد و شمار ہی کافی نہیں ہیں، ترقی کا اندازہ پائیداری، جامعیت اور مضبوطی کے معیار  سے بھی کیا جانا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!