اٹلی کے نامور ٹینس سٹار جینک سنر آئندہ ماہ ہونے والے ڈیوس کپ میں اٹلی کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے، وہ 9 سے 16 نومبر تک ٹورین میں ہونے والے اے ٹی پی فائنلز میں شرکت کریں گے۔
تاہم اٹلی کے ڈیوس کپ کپتان فیلیپو وولاندری نے تصدیق کی ہے کہ سنر نے 18 سے 23 نومبر تک بولونیا میں ہونے والے ڈیوس کپ کے لیے دستیابی ظاہر نہیں کی۔جینک سنر کی عدم موجودگی میں مینز سنگلز مقابلوں کے لئے لورینزو موسیتی(عالمی نمبر 8) اور فلاویو کوبولی(عالمی نمبر 22) اٹلی کے سب سے نمایاں کھلاڑی ہوں گے، جو کوارٹر فائنل میں آسٹریا کا سامنا کریں گے۔
ڈیوس کپ ایونٹ میں اٹلی کے کپتان فیلیپو وولاندری نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ ہمیشہ جینک سنر کا گھر رہے گا اور مجھے یقین ہے کہ وہ جلد ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال میرے پاس ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جو باصلاحیت ہیں ۔
