بدھ, اکتوبر 22, 2025
تازہ ترینمیجر لیگ بیس بال چیمپئن شپ، بلیو جیز 32 سال بعد ورلڈ...

میجر لیگ بیس بال چیمپئن شپ، بلیو جیز 32 سال بعد ورلڈ سیریز میں پہنچ گئی

ٹورنٹو بلیو جیز کو نے میجر لیگ بیس بال چیمپئن شپ میں حریف سیئٹل میرینرز کو 4-3 سے شکست دے کر 32 سال بعد ورلڈ سیریز کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے روجرز سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹورنٹو بلیو جیز اور سیئٹل میرینرز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس کے سیونتھ گیم کی ساتویں اننگز میں سپرنگر نے 381 فٹ لمبا ہوم رن کھیلا ، جس نے 3-1کی برتری حاصل کیے ہوئے سیئٹل میرینرز کو اچانک پچھاڑ دیا اور ٹورنٹوبلیو جیز کو فائنل تک پہنچا دیا۔

اب ٹورنٹو بلیو جیز دفاعی چیمپئن لاس اینجلس ڈوجرز کے خلاف سات میچز کی ورلڈ سیریز میں میدان میں اتریں گے، جس کا پہلا میچ آئندہ جمعہ کو ٹورنٹو میں ہوگا۔

یہ ٹورنٹوبلیو جیز کی 1992 اور 1993 میں لگاتار دو ٹائٹل جیتنے کے بعد پہلی ورلڈ سیریز میں شرکت ہوگی ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!