چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے بو تو شہر کی ایک مولڈ کمپنی میں ملازمین مصنوعات کےمعیار کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) وزارت حیاتیات اور ماحولیات نے چین کے مرکزی حکام کی جانب سے ماحولیاتی جائزوں کی ایک نئی مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت نے سوموار کے روز بتا یا کہ تیسری مہم کے تیسرے گروپ کے معائنوں کے لیے 8 ٹیمیں جیانگ سو، انہوئی، سیچھوان اور گوئی ژو کے صوبوں کے ساتھ ساتھ 4 مرکز کے زیر انتظام سرکاری کمپنیوں چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن، سائنو کیم ہولڈنگز کارپوریشن لمیٹڈ اور چائنہ نیشنل کیمیکل انجینئرنگ گروپ کارپوریشن لمیٹڈ میں بھیجی گئی ہیں۔
جائزہ ٹیموں نے یانگسی دریا اقتصادی پٹی کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی پیشرفت اور مرکز کے زیر انتظام کمپنیوں کے لیے مضبوط حیاتیاتی ماحول کے انتظام اور ذمہ داری کا نظام قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
جائزہ ٹیموں کے مطابق اقتصادی اور سماجی ترقی کے سبز اور کم کاربن کی تبدیلی کو فروغ دینے اور حیاتیاتی ما حول کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ان اداروں کی صلاحیت اور اہم کردار سےفائدہ اٹھانا ضروری ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ جائزے درست اور سائنسی طریقے سے اور قانون کے مطابق کئے جائیں گے اور اس دوران اصلاحات بھی کی جائیں گی۔
وزارت نے مزید کہا کہ جا ئزے کا یہ عمل ایک ماہ تک جاری رہے گا۔
