چین، بی ایم ڈبلیو بریلیئنس آٹوموٹو (بی بی اے) کی تیار کردہ بی ایم ڈبلیو آئی 5 الیکٹرک کار شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں 2024 گلوبل انڈسٹریل انٹرنیٹ کانفرنس کے دوران نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے۔(شِنہوا)
شین یانگ (شِنہوا) جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو گروپ کے چین میں مشترکہ منصوبے نے جیوتھرمل توانائی منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔
پیر کے روز شروع کئے گئے اس منصوبے کا مقصد چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے صدر مقام شین یانگ میں اپنے کارخانوں کو 100 فیصد غیر فوسل توانائی حرارت فراہم کرنا ہے۔
منصوبے کے تحت بی ایم ڈبلیو بریلیئنس آٹوموٹو لمیٹڈ (بی بی اے) 28 درمیانی گہرائی کے جیوتھرمل کنویں کھودے گا جو مکمل ہونے کے بعد 2025 کے ہیٹنگ سیزن میں تقریباً 5 لاکھ 80 ہزار مربع میٹر ہیٹنگ ایریا مہیا کرے گا۔
بی بی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر دائی ہی شوآن نے کہا کہ پائیدار ترقی میں سرمایہ کاری دراصل مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ آج سے ہماری جیوتھرمل توانائی کی تلاش ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔
جیوتھرمل توانائی قابل تجدید توانائی کی ایک مستحکم اور کم کاربن شکل ہے جس کے چین میں وسیع ذخائر ہیں اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔
توقع ہے کہ بی بی اے جیوتھرمل توانائی منصوبے میں آلودگی سے پاک اور صفر اخراج طرز پر تقریباً 2 ہزار 900 میٹر گہرائی میں توانائی جمع کرنے والی صنعت کی معروف ٹیکنالوجیز اختیار کرے گا۔
