اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، بیجنگ کے ڈا شنگ ہوائی اڈ ے سے رواں سال 4...

چین، بیجنگ کے ڈا شنگ ہوائی اڈ ے سے رواں سال 4 کروڑ مسافروں کی آمدورفت

چین، دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ ڈا شنگ بین الاقوامی ہوائی اڈہ اسٹیشن پر مسافر شمالی بلدیہ تھیان جن جانے والی ٹرین میں سوار ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ ڈا شنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار تک 4 کروڑ 1 لاکھ مسافروں کی آمد ورفت ہوئی جو کہ گزشتہ برس کے اسی مدت کی نسبت 28.1 فیصد زائد ہے۔

ائیر پورٹ کی جانب سے پیر کے روز بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈے نے  25ستمبر 2019 میں کام شروع کیا تھا جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مسافروں کی آمدورفت کی سالانہ تعداد 4 کروڑ سے زائد ہوگئی۔

ہوائی اڈے سے اتوار تک 2 لاکھ 62 ہزار 100 پروازوں کی آمدورفت ہوئی۔

ڈا شنگ ائیر پورٹ سے ستمبر کے اختتام تک 43 ملکی اور غیرملکی فضائی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 216 فضائی روٹس پر پروازیں چلا ئیں جس سے 197  منازل تک  سفری سہولت فراہم کی گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!