برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلو برا ز یلیا میں منعقدہ ا ایک تقریب میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)
ساؤ پولو(شِنہوا)برازیل کے صدر لوئز اناسیو ڈی سلوا کو گھر میں پیش آنے والے ایک حادثے میں سر پر چوٹ لگنے کے بعد برازیلیا کے ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے روس کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔
صدارتی دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق 78 سالہ صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق طویل سفر نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے وہ برکس سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے تاہم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
برکس ممالک کا گروپ 22 سے 24 اکتوبر تک قازان میں اپنا 16 واں سربراہی اجلاس منعقد کر رہا ہے۔
