پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ خصو صی انتظامی علاقہ کا مین لینڈ سرمایہ کی منڈی...

ہانگ کانگ خصو صی انتظامی علاقہ کا مین لینڈ سرمایہ کی منڈی کی مزید وسعت میں اہم کردار ادا کرنے کا اعلان

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کی سرمایہ کی منڈیوں کے درمیان رابطے کے پروگراموں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مین لینڈ سرمایہ کی منڈی کی وسعت میں مدد دینے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ہانگ کانگ میں منعقدہ فنانشل سٹریٹ فورم 2024 کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر منعقدہ اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر تک شنگھائی- ہانگ کانگ اور شین زین- ہانگ کانگ کے سٹاک روابط کے تحت شمال کی طرف لین دین کا مجموعی حجم 210 کھرب یوآن (تقریباً 29 کھرب 60 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرچکا تھا اور جنوب کی جانب تجارت 60 کھرب ہانگ کانگ ڈالر سے تجاوز کرچکی تھی۔

جان لی نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت آر ایم بی کی عالمگیریت کو بھی فروغ دے گی، آف شور آر ایم بی خودمختار بانڈ فیوچر سکیم شروع کرنے کے امکانات کا مطالعہ کرے گی اور چینی مین لینڈ اور بیرون ملک سے مزید کمپنیوں کو ہانگ کانگ میں عوامی سطح پر آنے کی ترغیب دے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!