اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی اور کینیڈین جنگی جہازوں نے آبنائے تائیوان کے استحکام میں خلل...

امریکی اور کینیڈین جنگی جہازوں نے آبنائے تائیوان کے استحکام میں خلل ڈالا ، چینی فوجی ترجمان

چین، چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی تائیوان جزیرے  کے اطراف جنگی تیاریوں ، گشت اور فوجی مشقوں کے دوران طیارہ بردار بحری جہاز شان ڈونگ سے ایک جے ۔15 لڑاکا طیارہ اڑان بھررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین کی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا کے اقدامات سے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام میں خلل پڑا ہے۔

کمانڈ کے ترجمان نے پیر کے روز امریکی اور کینیڈین جنگی بحری جہازوں کے آبنائے تائیوان سے گزرنے کے ردعمل میں  کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ ہر وقت چوکس رہتی ہے اور علاقائی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ  قومی خودمختاری اور سلامتی کا بھرپور تحفظ کرتی ہے۔

ترجمان لی شی نے بتایا کہ اتوارکو امریکی تباہ کن جہاز ہگنس اور کینیڈین فریگیٹ وینکوور آبنائے سے گزرے۔

لی نے کہا کہ کمانڈ کی منظم بحری اور فضائی افواج نے اس پورے عمل کے دوران آبنائے سے گزرنے والے جہازوں کی قریبی نگرانی کی اور قوانین و ضوابط کے تحت صورتحال کو نمٹایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!