اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتخلیقی ملکیتی حقوق کیلئے درخواستوں میں چین دنیا میں مسلسل 5 سال...

تخلیقی ملکیتی حقوق کیلئے درخواستوں میں چین دنیا میں مسلسل 5 سال سے سرفہرست

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے ہانگ ژو میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار دی پروٹیکشن آف انٹلیکچوئل پراپرٹی (اے آئی پی پی آئی) ورلڈ کانگریس 2024 کے شرکا ء ایک نمائش کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا) ورلڈ انٹلیکچوئل  پراپرٹی آ رگنائزیشن  (ڈبلیو آئی پی او) کے سر براہ  نے جا ری  بین الاقوامی تنظیم برائے تحفظ تخلیقی حقوق (اے آئی پی پی آئی) کی 2024 عالمی کانگریس میں کہا ہے کہ چین کی بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستیں پیٹنٹ تعاون معاہدے (پی سی ٹی) کے تحت مسلسل پانچ سالوں سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہیں۔

ڈبلیو آئی پی اوکے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن ٹانگ نے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں  کانگریس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگر یس  تا ریخ میں پہلی مر تبہ چین میں منعقد کی جا رہی ہے۔

ٹانگ نے کہا کہ 1990 کی دہائی کے وسط میں جب چین ڈبلیو آئی پی او کے  پی سی ٹی میں شامل ہوا تو پی سی ٹی فریم ورک کے تحت بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد  تقریباً 100 تھی جو  2023 میں  تقریباً 70 ہزار تک پہنچ گئی۔

اے آئی پی پی آئی کے صدر شوئی چھی اوکو یاما کے مطابق چین میں تخلیقی ملکیتی حقوق کی درخواستوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور چین سب سے زیادہ پیٹنٹ درخواستوں کا حامل ملک بن چکا ہے۔

 شوئی نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی سائنس و ٹیکنالوجی میں تخلیقی استعداد کار میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے۔

چین دنیا میں 40 لاکھ سے زائد درست مقامی ایجادات کا حامل پہلا ملک بن گیا ہے۔

ہفتے سے منگل تک جاری رہنے والی کانگریس میں 92 ممالک اور خطوں سے 2 ہزار 300 ماہرین صنعت شرکت کر رہے ہیں جو تخلیقی ملکیتی حقوق کے شعبے میں جدید اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!