) یوکرائن سے امن مذاکرات کیلئے روسی صدر نے سعودی عرب کی ثالثی قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن سے امن مذاکرات کیلئے سعودی عرب کی ثالثی قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب اپنی کوششوں میں مخلص اور یوکرائن امن مذاکرات کیلئے ایک اہم مقام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی میزبانی میں اگر امن کانفرنس کا انعقاد ہوا اس میں شرکت کیلئے تیار ہوں تاہم بات چیت کا موضوع سابق مذاکرات پر مبنی ہوگا بالخصوص اس معاہدے کے مسودے پر جو ابتدائی طور پر 2022ء میں استنبول میں ہوا تھا جس سے یوکرائن پیچھے ہٹ گیا تھا۔
