ہیڈ لائن: گلوبل لنک| مغربی سازینہ اور پیکنگ اوپرا کے اشتراک سے کاغذ سازی کے موجد کی حالات زندگی پر ڈرامہ لندن کے تھیٹر میں پیش
جھلکیاں:
2 ہزار سال قبل کاغذ سازی کے افسانوی موجد کے حالات زندگی پر بنایا جانے والا چینی ڈرامہ لندن میں پیش، ڈرامے میں موجد کی جدوجہد کو نمایاں کرنے کے لیے مغربی کلاسیکی موسیقی اور چینی ثقافتی عناصر کا استعمال، مشرقی اور مغربی آرٹ کے حسین امتزاج سے ناظرین خوب محظوظ ہوئے۔
تفصیلی خبر
2 ہزار سال قبل کاغذ بنانے والے افسانوی موجد کے حالات زندگی بارے بنایا گیا چینی ڈرامہ جمعرات کی رات لندن میں پیش کیا گیا ہے۔
ڈرامے میں موجد کی جدوجہد کوواضح کرنے کے لیے مغربی کلاسیکی موسیقی اور چینی ثقافتی عناصر کے حسین امتزاج سے ناظرین خوب محظوظ ہوئے۔
دو اداکاروں نےایل ایس او سینٹ لوکس چرچ میں پیکنگ اوپرا کا لباس زیب تن کئے روایتی انداز میں اپنے ڈائیلاگ پیش کیے۔ڈرامے میں مغربی روایتی موسیقی بجانے والا سازینہ،’رچرڈ سٹراس ‘کے موسیقی بھری نظم "این ہیلیڈن لیب” کی دھن پیش کر رہا تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایلیسن کلن، تماشائی
"میں نے پہلے کبھی ایسا براہ راست تجربہ نہیں کیا، یہ واقعی شاندار ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ڈرامہ حیران کن طور پر مختلف اور تخلیقی ہے، میں حیران ہوں کہ کہانی کا موسیقی کے ساتھ تال میل کتنی بہترین ہے۔”
اسٹراس کی مشہور دھن موسیقی بھری نظم پر مبنی ڈرامہ "این ہیلیڈن لیب، کائی لون” کائی لون کی زندگی اور جذباتی جدوجہد کی منظرکشی کرتا ہے جو چین کے ہان خاندان کے دور (202 قبل مسیح – 220 عیسوی) میں کاغذ سازی کے فن کے موجد تھے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): رافیلو مورالس،بانی ، ہدایت کار، فائیڈیلیوسازینہ
"میں نے چین میں پیکنگ اوپرا دیکھا ہے،یہ پرفارمنس کیسی ہے اور اسے سمجھنے مشکل تو ہے ہی لیکن یہ مغربی موسیقی سے بہت مختلف ہے۔ سٹیج پر پرفارمنس کے دوران ڈرامہ پیش کرنے والوں کی حد درجہ توجہ سےہمیشہ کچھ تخلیقی، اور کچھ قیمتی شے ہی ناظرین کے سامنے آتی ہے۔”
یہ ڈرامہ شنگھائی کےچھن شن ای آرٹ سنٹر اور فائیڈیلیو سازینہ کے زیر اہتمام صرف ایک رات کے لئے پیش کیا گیا تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): چھن شن ای، ڈائریکٹر ، ڈرامہ نگار
"مجھے توقع ہے کہ غیرملکی افراد چین کےعظیم انسانی کرداروں کوسمجھ سکیں گے، اور لوگ جان سکیں گے کہ چین میں کئی غیر معمولی شخصیات نے جنم لیا ہے۔ یہ ڈرامہ غیرملکیوں کوعظیم چینی افراد، ان کی شخصیات اور متاثر کن جذبات کو سمجھنے میں مدد دے گا۔”
86 سالہ ڈائریکٹراورڈرامہ نگار اپنے کیریئر کےدوران 150 سے زیادہ پروڈکشنز میں شریک ہوئی ہیں۔ پچھلی دو دہائیوں سے وہ ڈرامہ اور مغربی روایتی موسیقی کے اشتراک پر کام رہی تھین۔ جس کی روایتی موسیقی بھری شاعری پر مبنی ڈرامے کی 9 پروڈکشنز ہوئی ہیں۔
2020 میں بننے والا یہ ڈرامہ چین کے کئی شہروں ، شنگھائی اور ہانگ ژو میں سکرینوں کی زینت بن چکی ہے۔
لندن سے نمائندہ شِنہوا نیوز یجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link