ہیڈلائن:
رشکئی اسپیشل اکنامک زون ، پاکستان کی صنعتی ترقی کا اہم سنگ میل
جھلکیاں:
سی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی زون نے پاکستان کی صنعتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔خصوصی اقتصادی زون کی 60 فیصد سے زائد زمین پہلے ہی پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کو لیز پر دی جا چکی ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1. اسٹینڈ اپ (انگریزی): علی جسوال،رپورٹر، شِنہوا
2. منصوبے کے مختلف منظر
ساؤنڈ بائیٹ 1 (انگریزی): اشرف اورکزئی ،ڈائریکٹر آف یوٹیلیٹیز، رشکئی اسپیشل اکنامک زون
4. ساؤنڈ بائیٹ 2 (چینی): وو یوچنگ، پروجیکٹ منیجر،چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن، رشکئی
تفصیلی خبر:
اسٹینڈ اپ (اردو): علی جسوال،رپورٹر شِنہوا
"چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے پہلے مرحلے کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔ یہ زون پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں ہے، اور اس خصوصی اقتصادی زون کی 60 فیصد سے زیادہ زمین پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کو لیز پر دی جا چکی ہے۔ چینی کمپنی کے زیر تعمیر، اس خصوصی اقتصادی زون میں تمام بنیادی ڈھانچے سے متعلقہ تمام آپریشنل سہولیات موجود ہیں جو سرمایہ کاروں کو درکار ہیں۔”
چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ سی پیک 2013 میں شروع کیا گیا تھا جو صوبہ بلوچستان میں گوادر پورٹ کو شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں کاشغر شہر سے جوڑنے والی ایک راہداری ہے۔ جس میں پہلے مرحلے میں توانائی، نقل و حمل اورصنعتی تعاون پر توجہ دی گئی ہے۔ جب کہ نئے مرحلے میں اس کےدائرہ کور زراعت اور معاش کے شعبوں تک توسیع دی جائے گی۔
خصوصی اقتصادی زون میں ایک درجن سے زائد انفرادی عمارتوں، 7 کلومیٹر سڑکوں ، پانی، نکاسی آب، بجلی کی فراہمی اور مواصلات سمیت مختلف قسم کی سہولیات کا مکمل نیٹ ورک انفراسٹرکچر موجود ہے۔ چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) کی جانب سے سرمایہ کاری اور عمل درآمد کے بعد یہ منصوبہ تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، یہ منصوبہ تقریبا 1,000 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
ساؤنڈ بٹ 1 (انگریزی): اشرف اورکزئی ،ڈائریکٹر آف یوٹیلیٹیز، رشکئی اسپیشل اکنامک زون
"اس وقت ہمارے پاس 25 سے زیادہ کاروباری ادارے ہیں. جن میں سے10 زیر تعمیر ہیں۔ لہذا یہ بہت کم وقت میں ایک بڑی کامیابی ہے۔اگر کوئی سرمایہ کار کمپنی یہاں کام کرنا چاہتی ہے تو تمام سہولیات ان کو دہلیز پر دستیاب ہوں گی ۔ یہاں تمام سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہت سازگار ماحول ہے۔
ساؤنڈبائیٹ 2 (چینی): وو یوچنگ، پروجیکٹ منیجر،چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن، رشکئی
"خصوصی اقتصادی زون کی حیثیت سے ہم پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کے اگلے مرحلے کو بھرپور طریقے سے فروغ دے رہے ہیں۔اسی دوران پارک کے تمام حصوں میں آپریشن اور دیکھ بھال کا معیار، کاروباری اداروں کی پوری انڈسٹریل چین کی ضروریات کے عین مطابق ہے۔ ہمارے پاس صوبہ خیبر پختونخوا میں رشکئی کو بہترین معیار کا اسپیشل اکنامک زون بنانے کا اعتماد اور صلاحیت ہے۔”
اسلام آباد سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link