اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پابندیاں ہٹانے میں ناکام، ایران کا آئی...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پابندیاں ہٹانے میں ناکام، ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون بند کرنے کا اعلان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ایک تقریب سے خطاب کی فائل فوٹو-(شِنہوا)

تہران(شِنہوا)ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے تہران پر بین الاقوامی پابندیاں معطل رکھنے کی قرارداد برقرار نہ رکھنے کے فیصلے کے بعد ملک کا اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون معطل کر دیا جائے گا۔

یہ بیان ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) کی طرف سے آیا ہے، جس میں صدر مسعود پزشکیان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق فرانس، برطانیہ اور جرمنی،جنہیں ای تھری بھی کہاجاتاہے، کے "غیر محتاط” اقدامات پر بات کی۔ کونسل نے کہا کہ اگرچہ ایران اب بھی اس ایجنسی کے ساتھ تعاون کر رہاہے اور مسئلہ حل کرنے کی پیشکشیں بھی دے رہاہے لیکن یورپی ممالک کے اس رویے کے جواب میں تہران کا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون موثر طریقے سے روک دیا جائے گا ۔

ایس این ایس سی نے ایرانی وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کونسل کے فیصلوں کے مطابق قومی مفادات کے تحفظ کے لئے مشاورت جاری رکھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!