اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچینی ٹیم نے جسم کے اندر کاموں کے لئے چھوٹا روبوٹ سینسر...

چینی ٹیم نے جسم کے اندر کاموں کے لئے چھوٹا روبوٹ سینسر تیار کرلیا

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں منعقدہ 5 ویں چین بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش (سی آئی سی پی ای) میں ایک خاتون یونی ٹری روبوٹکس کے ایک روبوٹ کتے سے ہاتھ ملا رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دانے کے سائز کی مشین میں سینسنگ اور رہنمائی کے افعال کو یکجا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو دوا کی درست خوراک دینے اور جسمانی حالت کی جگہ پر نگرانی کے لئے نئے امکانات پیدا کرتی ہے۔

سائنس روبوٹکس نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق چین کے وسطی صوبے ہوبے میں ہواژونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور چین کے جنوبی علاقے میں چینی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے محققین نے 1.3 ملی میٹر چوڑا ایک مقناطیسی الٹراسونک چھوٹا روبوٹ تیار کیا ہے جو وائرلیس طریقے سے ماحول کے پیرامیٹرز جیسے کہ قوت، ارتعاش، چپکنے پن اور درجہ حرارت کو محسوس اور کنٹرول کرسکتا ہے۔

یہ 4.6 ملی گرام وزنی روبوٹ محرکات کو محسوس کرکے الٹراسونک سگنلز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جانوروں کے ماڈل پر ہونے والے تجربے میں یہ سالمن مچھلی کے انڈوں جیسے نازک اشیاء کو بھی سنبھال سکتا ہے۔

محققین نے مزید ظاہر کیا کہ اس روبوٹ کا تھرمامیٹر ورژن جانورکے ماڈل میں درجہ حرارت میں تبدیلیوں کو محسوس کرسکتا ہے جبکہ کیپسول کی شکل میں یہ روبوٹ ایک زندہ خرگوش کے معدے میں وائرلیس طریقے سے مائع کی درست مقدار پہنچانے کے ساتھ ساتھ خوراک کی مقدار کو وقت کے ساتھ ناپنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

یہ تجربات اس ذہین چھوٹے روبوٹ کی حقیقی دنیا میں اطلاق کے لئے راہیں ہموار کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!