چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ڈونگ آن آٹو انجن کمپنی لمیٹڈ کاعملہ کام میں مصروف ہے-(شِنہوا)
ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی کے شہر ہیفے میں منعقدہ ورلڈ مینوفیکچرنگ کنونشن میں چین کی 2025 کے لئے سرفہرست 500 پیداواری کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی ۔
یہ درجہ بندی چائنہ انٹرپرائز کنفیڈریشن (سی ای سی) اور چائنہ انٹرپرائز ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (سی ای ڈی اے) کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی ہے اور یہ مسلسل 21 ویں سال شائع کی جا رہی ہے جو چین کے پیداواری شعبے کی مسلسل ترقی کو اجاگر کرتی ہے۔
کمپنیوں کی کمائی کی بنیاد پر بنائی گئی اس فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرفہرست 500 کمپنیوں میں شامل ہونے کے لئے کم از کم آمدنی کی حد 13 ویں پانچ سالہ منصوبے (2016-2020) کے آخر میں 11.09 ارب یوآن (تقریباً 1.56 ارب امریکی ڈالر) تھی جو 2024 میں بڑھ کر 17.37 ارب یوآن ہوگئی ہے۔ اس دوران ان 500 بڑی کمپنیوں کی مجموعی آمدنی 402.4 کھرب یوآن سے بڑھ کر 516.8 کھرب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔
سی ای سی اور سی ای ڈی اے کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ لی بِنگ کے مطابق متعدد عالمی معاشی مسائل کے باوجود چینی پیداواری کمپنیاں جن کی نمائندگی سرفہرست 500 کمپنیوں سے ہوتی ہے، جدت طرازی کے ذریعے سرگرم رہیں اور اپنی بنیادوں کو بہتر منصوبہ بندی اور ترتیب کے ذریعے مضبوط بنایا ہے۔
