اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدرکے خیالات پر مبنی مجموعہ کا اجرا

چینی صدرکے خیالات پر مبنی مجموعہ کا اجرا

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ کےنئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم  سے متعلق  فکراور خیالات کا مجموعہ باضابطہ طور پر جاری کردیاگیا۔

پیپلز پبلشنگ ہاؤس سمیت اداروں کی طرف سے تیارکردہ مجموعے  کی نقاب کشائی جنوبی صوبے ہائی نان میں ہفتے کو شروع ہونے والی 14ویں چائنہ انٹرنیشنل ڈیجیٹل پبلشنگ ایکسپو میں کی گئی ۔

مجموعہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین، ہدایات، تبصرے، مبارکبادی خطوط اور جوابات پر مشتمل ہے۔ اس میں متعلقہ کتب اور نیوزرپورٹس بھی شامل ہیں۔

یہ  مجموعہ  نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں  صدر شی کی سوچ کا مطالعہ اور تشریح کرنے کے لیے جامع اور بھرپور معلومات فراہم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!