اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹبیویوں کو نازیبا لباس پہننے کی اجازت دینے والے مردوں پر حیرت...

بیویوں کو نازیبا لباس پہننے کی اجازت دینے والے مردوں پر حیرت ہے، ثناء خان

ممبئی: سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ بیویوں کو نازیبا لباس پہننے کی اجازت دینے والے مردوں پر حیرت ہے، شوبز انڈسٹری چھوڑتے وقت احساس ہوا تھا اپنے بولڈ لباس، ڈانس سے نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے کہا کہ ہر مرد چاہتا ہے اس کی بیوی اچھا لباس پہنے اور خوبصورت نظر آئے لیکن میں جب ایسے مردوں کو دیکھتی ہوں جو اپنی بیویوں کو چھوٹے، تنگ اور بولڈ لباس پہننے کی اجازت دیتے ہیں، تو بہت عجیب لگتا ہے،ایسے مردوں پر حیرت ہوتی ہے آپ کیسے اپنے گھر کی عزت کو ایسا لباس پہنا سکتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ بولڈ لباس پہننے پر اپنی بیوی پر فخر کیسے کرسکتے ہیں؟، کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ اچھی لگ رہی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ جب اس لباس میں مرد اپنی بیوی کو باہر لے کر جائے گا اور ایک راہ چلتا مرد اسے دیکھ کرنامناسب جملے کہے گا تو تو کیا یہ اس کیلئے فخر کا مقام ہوگا؟۔

اْنہوں نے کہا کہ مردوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کی بیوی ان کی عزت ہے، انہیں ایسے لباس پہنائے جائیں جس میں دونوں کی عزت قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری چھوڑتے وقت احساس ہوا تھا میں اپنے بولڈ لباس اور ڈانس کی وجہ سے نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہوں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!