اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنللبنان پیجر دھماکے،سلامتی کونسل نے اقدام انسانی حقوق کے عالمی قانون کی...

لبنان پیجر دھماکے،سلامتی کونسل نے اقدام انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا

نیو یارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان پیجر دھماکوں کو انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم، اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا کہ بے ضرر ڈیوائسز کا غلط استعمال انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے،اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی محفوظ نہیں رہا، ہم انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں۔اس موقع پر اسرائیلی مندوب نے کہا کہ حزب اللہ کو حملے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے، حزب اللہ خود کو سرحد سے پیچھے دھکیل کر دریائے لتانی تک واپس جائے، ورنہ دفاع کیلئے ہر ذریعہ استعمال کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!