اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانفیصل آباد، بیوی سے ناراضگی،شوہر نے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

فیصل آباد، بیوی سے ناراضگی،شوہر نے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

فیصل آباد: فیصل آباد میں بیوی سے ناراضگی پر شوہر نے دو بیٹیوں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں باپ نے 2 بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 6 اور 8 سال تھیں، ملزم کی بیوی ناراضگی کے باعث اپنے والدین کے پاس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہ رہی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی بچیاں اپنے ساتھ لے جانا چاہتی تھی جبکہ ملزم اپنی بیٹیوں کو ان کی والدہ کے ساتھ نہیں بھیجنا چاہتا تھا۔پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!