منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنلچینی سفارتخانے نے موریطانیہ کے اسابا خطے کو خوراک پر مشتمل امداد...

چینی سفارتخانے نے موریطانیہ کے اسابا خطے کو خوراک پر مشتمل امداد حوالے کردی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی  بیجنگ انٹرنیشنل ہارٹی کلچرل نمائش میں موریطانیہ ڈے کی تقریب میں موریطانیہ کے فن کار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

نواکشوط(شِنہوا)موریطانیہ میں چینی سفارت خانے نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ باشندوں کی مدد کے لئے خوراک کی امدادی کھیپ اسابا خطے کے حوالے کردی ہے۔

چاول، خوردنی تیل، چینی اور خشک دودھ پر مشتمل امداد ایک خصوصی تقریب کے دوران دی گئی۔ تقریب میں موریطانیہ میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور وانگ یونگ ژاؤ اور اسابا کے علاقائی کونسل کے صدر محمد محمود اولد حبیب نے شرکت کی۔ دونوں حکام نے امداد کی حوالگی کی دستاویز پر دستخط کئے۔

وانگ نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ امداد متاثرہ افراد کو تباہی سے بحالی اور ان کی حالت زندگی بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

حبیب نے اس امداد کو چینی عوام کی طرف سے ایک فراخدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے چینی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام موریطانیہ کے عوام، خصوصاً اسابا کے باشندوں کے دلوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!