منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین میں دیہی ای کامرس کا جنوری سے جولائی کے دوران ترقی...

چین میں دیہی ای کامرس کا جنوری سے جولائی کے دوران ترقی اور تنوع کا مظاہرہ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار خطے کے آکسو پریفیکچر کے کوچا شہر میں واقع ایک فیکٹری نما سمارٹ فارم میں ایک خاتون اہلکار سیاحوں کے لئے سبزیوں کا جوس تیار کر رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں دیہی ای کامرس نے 2025 کے ابتدائی 7 ماہ میں اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے اور زرعی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیان نے جمعرات کو کہا کہ جنوری سے جولائی کی مدت میں زرعی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2025 کی پہلی ششماہی میں دیہی رہائشیوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی میں 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دیہی کھپت کے لحاظ سےای کامرس نے سامان اور خدمات کی زیادہ متنوع فراہمی کو فروغ دیا ہے جس سے کسانوں کو اعلیٰ معیار اور سستی مصنوعات تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیہی آن لائن پرچون فروخت میں جنوری سے جولائی کی مدت کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزارت دیہی ای کامرس کو فروغ دینے، دیہی کھپت کی حمایت کرنےاور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!