کراچی: اداکارہ کبری خان نے کہا ہے کہ میرا دل ٹوٹ گیا یہ دیکھ کر کہ جو لوگ ہم سب کے لیے سب کچھ جوڑے رکھتے ہیں، انہیں پیچھے چھوڑ دیا جاتا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے کہا کہ ہم ایک ٹیم ہیں اور ہماری ٹیم کا ہر فرد اسپاٹ بھائی سے لے کر انجینئر ٹیم، رائیڈر/میک اپ اور اسٹائلنگ ٹیم تک برابر اہم ہے، وہ یہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ کیا ان تمام لوگوں کے بغیر شوٹنگ شروع ہو سکتی ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پردے کے پیچھے کام کرنے والے لوگوں کے مسئلے کا حل نکالا جائے، اس پر توجہ دی جائے اور اگر خدانخواستہ کبھی کوئی حادثہ ہوگیا تو وہ حادثہ نہیں بلکہ غفلت ہوگی۔
