منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنلملائیشیا، نماز جمعہ ادا نا کرنیوالے مردوں کو دو سال قید یا...

ملائیشیا، نماز جمعہ ادا نا کرنیوالے مردوں کو دو سال قید یا تین ہزار رنگٹ جرمانے کی سزا کا اعلان

کوالمپور: ملائیشیا کی ریاست ترنکگانو نے بغیر کسی شرعی عذر کے نماز جمعہ ادا نا کرنے والے مردوں کو دو سال قید یا تین ہزار رنگٹ (تقریبا دو لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا کا اعلان کر دیا۔

ریاستی حکام کے مطابق اب ایک بار بھی جمعے کی نماز ترک کرنا جرم تصور ہوگا، جس پر قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ اس سے قبل قانون کے تحت تین مرتبہ نماز جمعہ چھوڑنے پر کارروائی کی جاتی تھی، تاہم اب قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ترنکگانو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعے کی نماز ترک کرنے والوں کے خلاف کارروائی عوامی رپورٹس یا حکومتی گشتوں کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر ریاستی ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد خلیل عبدالہادی نے وضاحت کی کہ سزا سے پہلے عوام کو یاد دہانی کروانا ضروری ہے کیونکہ جمعے کی نماز صرف ایک مذہبی فریضہ نہیں بلکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور فرمانبرداری کی علامت ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!