منگل, اگست 26, 2025
پاکستانمذاکرات سے انکاری دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں...

مذاکرات سے انکاری دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، فیصل کریم کنڈی

بلجیم: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکاری دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، خیبرپختونخوا دہشت گردی کے بعد اب سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے، کوشش ہے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی مکمل کی جائے، اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری، صنعت، زراعت، معدنیات اور سیاحت میں کردار ادا کریں۔

بلجیم میں اوورسیز پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد خیبرپختونخوا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے لڑ رہا ہے، بارشوں اور سیلاب سے متعدد قیمتی جانیں ضائع اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر ہائوس سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہے،سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں تعاون کررہی ہیں،

دوست ممالک بھی گورنر ہائوس کے ذریعے امداد بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی مکمل کی جائے۔ انہوں نے متاثرین کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کے باعث صوبے کے حالات بہت خراب ہیں، روزانہ کی بنیاد پر فوجی اور پولیس جوان شہید ہورہے ہیں، دہشت گرد صوبے میں بھتہ لیتے ہیں، وزیر اعلی خود بھتہ دینے کا اعتراف کر چکے ہیں،دہشت گرد مذاکرات سے انکاری تھے ، آپریشن کے سوا کوئی حل نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سوات آپریشن کر کے امن قائم کیا تھا مگر پچھلی حکومت نے دہشت گردوں کو واپس لا کر آباد کیا جس سے دہشت گردی بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کے بعد پاکستان کی سفارتی و سیاسی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے،معرکہ حق میں قدرت نے پاکستان کا ساتھ دیا،پاکستانی صحافیوں نے جنگ کے دوران بہترین اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جبکہ بلاول بھٹو نے عالمی میڈیا پر پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہیدکی ملک کودی گئی میزائل ٹیکنالوجی بھارت کیخلاف ڈھال بنی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کا اعتمادمزیدبحال ہوا ہے،اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری، صنعت، زراعت، معدنیات اور سیاحت میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کا قائد ہے،ایران اسرائیل جنگ کے بعد ایرانی صدر شکریہ ادا کرنے اسلام آباد آئے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات ہر سطح پر بڑھ رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!