منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین کے کوئلے کے مرکز شنشی میں خام کوئلے کی پیداوار میں...

چین کے کوئلے کے مرکز شنشی میں خام کوئلے کی پیداوار میں اضافہ

چین کے شمالی صوبے شنشی میں شنشی کوکنگ کول گروپ کی دوئر پھنگ کان میں ایک کارکن کام کررہا ہے-(شِنہوا)

تائی یوآن(شِنہوا)چین کے کوئلے سے مالا مال صوبے شنشی نے 2025 کے پہلے 7 مہینوں میں 75 کروڑ 64 لاکھ 40 ہزار ٹن خام کوئلے کی پیداوار رپورٹ کی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.2 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

صوبائی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ کوئلہ پیدا کرنے والے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے طور پر شنشی کا اس عرصے کے دوران چین کی مجموعی پیداوار میں 27.2 فیصد حصہ تھا۔

اس پیداوار کی معاونت کے لئے چین کے شمالی علاقے میں ڈاچھن ریلوے کوئلے کی ترسیل کی ایک اہم شہ رگ ہے۔جس نے جمعرات تک مجموعی طور پر 9 ارب ٹن مال برداری کا ہدف حاصل کیا ہے۔ یہ ریلوے چین میں ریلوے کے ذریعے کوئلے کی ترسیل کا تقریباً 5 واں حصہ سنبھالتی ہے۔

28 دسمبر 1988 سے فعال 653 کلومیٹر طویل یہ ریلوے شَنشی کے داتونگ شہر کو ہیبے کی چھن ہوانگ ڈاؤ بندرگاہ سے جوڑتی ہے اور شَنشی، شانشی اور مغربی اندرونی منگولیا سے مشرقی صنعتی مراکز تک کوئلہ کی ترسیل میں مدد دیتی ہے۔

قدرتی وسائل کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2022 کے اختتام تک ملک کے مجموعی کوئلہ ذخائر 207 ارب ٹن تک پہنچ گئے تھے جن میں سے تقریباً 48.3 ارب ٹن ذخائر شَنشی میں موجود ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!