منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینمعرکہ حق پاکستان مسکڈ مارشل آرٹس مقابلے 24 اگست کو لاہور میں...

معرکہ حق پاکستان مسکڈ مارشل آرٹس مقابلے 24 اگست کو لاہور میں ہوں گے

لاہور: پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے معرکہ حق پاکستان مسکڈ مارشل آرٹس مقابلے 24 اگست کو لاہور میں ہوں گے۔

اوپن ایم ایم اے چیمپئن شپ میں ایمیچیور فائٹرز حصہ لیں گے، جن میں لڑکے اور لڑکیاں مختلف ویٹ کیٹیگریز کی چھ ٹیموں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایونٹ کے فاتح فائٹرز کو ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ، جارجیا میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔ ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں شیڈول مقابلوں میں پاکستانی فائٹرز ازبکستان، آذربائیجان، ایران، مصر اور مراکش کے فائٹرز کے خلاف مدمقابل ہوں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!