کراچی: کراچی میں لڑائی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے زخمی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری داد گوٹھ میں معمولی جھگڑا خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا جہاں چھری کے وار سے 19سالہ نوجوان ہارون شدید زخمی ہوگیا جس پر اسے فوری جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔
