منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین کا 2025 کے ماہرین تعلیم کے انتخاب کے لئے اہل امیدواروں...

چین کا 2025 کے ماہرین تعلیم کے انتخاب کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست کا اعلان

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں طلبہ کالج میں داخلے کے قومی امتحان کے موقع پر امتحانی مرکز کے باہر تصاویر بنوارہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے 2025 کے ماہرین تعلیم کے انتخاب کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

فہرست کے مطابق کل 639 امیدوار چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ماہرین تعلیم کے انتخاب کے لئے اہل قرار پائے جبکہ 660 امیدوار چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ (سی اے ای) کے ماہرین تعلیم کے انتخاب کے لئے اہل قرار پائے۔

ماہرین تعلیم کے انتخابات ہر 2 سال بعد منعقد کئے جاتے ہیں۔ اس سال کا انتخابی عمل 25 اپریل کو شروع ہوا اور سی اے ایس یا سی اے ای  میں سے ہر ایک کو زیادہ سے زیادہ 100 نئے ارکان منتخب کرنے کی اجازت ہے۔

سی اے ایس کے ماہرین تعلیم کے انتخاب کے لئے 2025 کے رہنما اصولوں کے مطابق امیدواروں کے لئے بڑی سائنسی خدمات، شاندار علمی کارکردگی اور اخلاقی دیانت کا حامل ہونا ضروری ہے۔

سی اے ای ان امیدواروں کو ترجیح دیتی ہے جن کا کام سائنسی و تکنیکی جدت کے ذریعے نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کو نمایاں طور پر آگے بڑھاتا ہو۔ اس میں اہم قومی شعبوں، ابھرتے ہوئے علوم، بین العلوم تحقیق، بڑے قومی منصوبوں، وسیع سائنسی ذمہ داریوں اور بڑی سائنسی و تکنیکی تنصیبات کی تعمیر کو فوقیت دی جاتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!