منگل, اگست 26, 2025
پاکستانایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ ہارنے کے خوف سے...

ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ ہارنے کے خوف سے کیا، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ ہارنے کے خوف سے کیا، موسمیاتی تبدیلی کو دیکھ کر آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔

جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ شدید بارش میں سندھ حکومت کی پوری انتظامیہ سڑکوں پر تھی، سامنے آنیوالی کوتاہیوں کو دور کیا جائے گا، خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کلائمیٹ چینج کی بات ہو رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی۔ ایک سیاسی جماعت کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اسے ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی، ان میں الیکشن لڑنے کی ہمت ہی نہیں تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!