منگل, اگست 26, 2025
انٹرٹینمنٹچین کے قومی عجائب گھرکا جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ سے متعلق...

چین کے قومی عجائب گھرکا جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ سے متعلق نمائشوں کا اعلان

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع چین کے قومی عجائب گھر میں لوگ ایک نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی عجائب گھر نے اعلان کیا ہے کہ وہ متعدد سرکاری محکموں کے تعاون سے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کی مناسبت سے بیجنگ اور ہانگ کانگ میں نمائشیں منعقد کرے گا۔

’’بین الاقوامی دوست اور جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی مزاحمتی جنگ‘‘ کے عنوان سے نمائش ستمبر کے اوائل میں بیجنگ میں نیشنل میوزیم آف چائنہ میں شروع ہوگی۔

مزاحمتی جنگ کی دوسری نمائش 27 اگست کو ہانگ کانگ میوزیم آف ہسٹری میں شروع ہوگی اور 15 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں نیشنل میوزیم، ہانگ کانگ میوزیم آف ہسٹری اور ہانگ کانگ میں قائم مختلف عجائب گھروں، ثقافتی اداروں اور کلیکٹرز سے حاصل کردہ 183 اشیاء کی نمائش کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!