اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپی ٹی آئی کی تباہی کے چکر میں (ن) لیگ، پیپلز پارٹی...

پی ٹی آئی کی تباہی کے چکر میں (ن) لیگ، پیپلز پارٹی کی سیاست تباہ ہوچکی، فواد چودھری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تباہی کے چکر میں (ن) لیگ، پیپلز پارٹی کی سیاست تباہ ہوچکی ہے، الگ الگ تحریک چلانے سے اپوزیشن کو نقصان ہورہا، پی ٹی آئی کو مولانا، پیرپگاڑا، حافظ نعیم کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 1 سال ہو گیا، ان کی سیاست کو کیا فرق پڑنا ہے، انہیں تباہ کرنے کے چکر میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست تباہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معمول پر لانے میں ہی دونوں سیاسی جماعتوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو پاشا، پھر ظہیر الاسلام چلا رہے ہیں،اب فیض کا کہہ رہے ہیں، تحریک انصاف تو چلی جا رہی ہے بلکہ دوڑی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الگ الگ تحریک چلانے سے اپوزیشن کو نقصان ہو رہا ہے، پی ٹی آئی کو مولانا فضل الرحمن، پیر پگاڑااور حافظ نعیم کی ضرورت ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!