اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کا لبنان پر ڈرون حملہ ، الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کا رہنما...

اسرائیل کا لبنان پر ڈرون حملہ ، الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کا رہنما جاں بحق

بیروت: اسرائیل کے لبنان کے جنوبی شہر صیدا پر ڈرون حملے میں فلسطینی نیشنل لبریشن موومنٹ (فتح) کے مسلح ونگ الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کا رہنما جاں بحق ہوگیا۔اسرائیلی ڈرون نے بدھ کی صبح  شہر کے جنوبی داخلی راستے پر ایک سویلین ایس یو وی گاڑی کو فضا سے زمین پر مار کرنے والے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

لبنان کے سیکورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت خلیل مقدّہ کے نام سے ہوئی ہے جو الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کے رہنما اور الفتح کے کمانڈر منیر مقدّہ کے بھائی تھے۔

لبنان-اسرائیل سرحد پر کشیدگی میں گزشتہ سال 8 اکتوبر کو حزب اللہ کی طرف سے حماس کے اسرائیل پرحملے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے راکٹ داغے جانے کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جنوب مشرقی لبنان کی طرف بھاری توپ خانے سے جوابی فائرنگ بھی کی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!