اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین روس کے ساتھ مضبوط ہمہ جہتی عملی تعاون کا خواہاں ہے:...

چین روس کے ساتھ مضبوط ہمہ جہتی عملی تعاون کا خواہاں ہے: چینی وزیر اعظم

ماسکو: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ  ہمہ جہت عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور جامع تزویراتی شراکت داری کو ایک نئے  دور کے لیے نئی بلندیوں پرلے جا نے کو تیار ہے۔

وزیر اعظم  لی نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو ماسکو میں روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے ساتھ  دونوں ممالک کے سربراہان حکومت کے 29ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی تزویراتی رہنمائی میں دوطرفہ  تعلقات میں اعلیٰ سطح پراعلیٰ معیار کی ترقی  ہوئی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مسلسل مضبوط اور آگے بڑھ رہا ہے۔

چینی وزیر اعظم  نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی پر عمل کرنے اور باہمی احترام، اعتماد، لازوال دوستی اور باہمی مفاد کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے کہا کہ روس دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، باہمی اعتماد کومضبوط  کرنے، سرمایہ کاری، توانائی، معیشت وتجارت، ثقافت اور ذیلی قومی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!