اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کی بنیادی ڈھانچہ کی تجاویز پرمتعصبانہ...

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کی بنیادی ڈھانچہ کی تجاویز پرمتعصبانہ رپورٹ کی مخالفت

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے بلومبرگ کی اس متعصبانہ رپورٹ کی مخالفت کی ہے جس میں اہم بنیادی ڈھانچے کے کمپیوٹر نظام کا  تحفظ بڑھانے کے لیے مجوزہ قانون سازی کے فریم ورک پر کچھ تنظیموں کی پیش کردہ تجاویز کو شامل کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے ایک اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ قانون سازی کے فریم ورک پر ایک ماہ کی مشاورت کے دوران ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کو 53 تجاویزموصول ہوئیں جن میں سے 52 تجاویز میں قانون سازی کی تائید کرتے ہوئے مثبت تجاویز دی گئی تھیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے کہا ہے کہ مجوزہ قانون سازی کا فریم ورک صرف کریٹیکل انفراسٹرکچر آپریٹرز کے اہم کمپیوٹر سسٹمز کی حفاظت سے متعلق ہے جس میں کسی بھی طرح سے ذاتی ڈیٹا اور کاروباری معلومات شامل نہیں ہیں۔ متعلقہ قانون سازی پہلے ہی چینی مین لینڈ، مکاؤ خصوصی انتظامی خطے ، امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، یورپی یونین اور سنگاپور جیسےممالک میں کی جا چکی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے کہا کہ وہ قانون سازی کے نظام اور متعلقہ ضابطہ اخلاق کی تشکیل میں صنعت کے تمام شراکت داروں کو شامل کرتی رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!