ووہان: چین کی ایک عدالت نے چینی سپر لیگ کمپنی کے سابق چیئرمین ما چھینگ چھوان کو رشوت خوری کے جرم میں 11 سال3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
چین کے صوبے ہوبے کی چھونگ یانگ کاؤنٹی کی عوامی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ماچھینگ چھوان جو پہلے چینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ایک سینئر عہدیدار بھی تھے، پر 8 لاکھ یوان (تقریباَ 1 لاکھ 12 ہزار 191امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ رشوت سے حاصل ہونے والے غیر قانونی فوائد ان سے برآمد کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروائے جائیں گے۔
