اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبین الپارلیمانی یونین کے ساتھ تبادلے بڑھانےمیں قومی عوامی کانگریس سے تعاون...

بین الپارلیمانی یونین کے ساتھ تبادلے بڑھانےمیں قومی عوامی کانگریس سے تعاون جاری رہے گا ، چینی صدر

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ کی طرح بین الپارلیمانی یونین  کے ساتھ تبادلےاور تعاون گہرا کرنے کے لئے قومی عوامی کانگریس سے تعاون جاری رکھے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این پی سی کی آئی پی یو سے وابستگی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ غیرملکی پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اور بیجنگ میں منعقدہ ترقی پذیر ممالک کی پارلیمان کے لئے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول سے متعلق بین العلاقائی سیمینار 2024 میں شرکت کے دوران کیا۔

انہوں نے مقررین کے دورہ چین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف براعظموں کے ممالک سے آئے ہیں اور ہم سب عالمی جنوب کے ارکان ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ مختلف قومی پس منظر کے باوجود چین اور دیگر ممالک اچھے بھائی اور مشترکہ نظریہ کے ساتھ اچھے شراکت دار ہیں۔

موجودہ عالمی منظر نامہ میں تیزرفتار تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ چین ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور ایک جامع اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرنے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے جس سے سب کو فائدہ پہنچے ، انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے قیام کو فروغ ملے اور زمین کو ایک ہم آہنگ خاندان میں تبدیل کیا جاسکے۔

اس موقع پر صدر شی نے غیر ملکی پارلیمانی رہنماؤں کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جو جولائی کے وسط میں منعقد ہوا تھا۔

بین الپارلیمانی یونین  کی صدر اور تنزانیہ کی قومی اسمبلی کی اسپیکر تولیا اکسن، نمیبیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر پیٹر کٹ جاویوی اور سورینام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین مارینس بی نے غیرملکی مقررین کی جانب سے اجلاس سے خطاب کیا۔

تمام فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور چین کے تجویز کردہ گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کو سراہا اور چین کے ساتھ دوستانہ شراکت داری مضبوط بنانے، ایک چین اصول پر عمل کرنے اور چین کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے کثیر الجہتی کے مشترکہ تحفظ کا عزم دہرایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!