اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینصدر شی کی اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے پر چینی...

صدر شی کی اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے پر چینی اولمپیئنز کی تعریف

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیرس اولمپکس میں چینی اولمپیئنز کی کارکردگی اورسپورٹس مین شپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک اور عوام کا نام روشن کیا ہے۔

صدر شی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں  نے عظیم عوامی ہال میں پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے چینی وفد کیساتھ ملاقات میں اولمپیئنز پر زوردیا کہ وہ چین کو کھیلوں کی ایک طاقت بنانے کیلئے مزید کوششیں کریں۔

چین نے پیرس  اولمپکس میں 40 طلائی، 27 چاندی اور 24 کانسی کے تمغے جیتے، جو موسم گرما کے اولمپکس میں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے نئے دور میں ملک کی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے دنیا کے معروف کھیلوں کے ممالک کی صف میں شامل ہونے اور ایک اہم اولمپک شراکت دار بننے کی بنیادی وجہ ملک کی بڑھتی ہوئی قومی طاقت ہے۔

انہوں نے کھیلوں کی تربیت کیلئے مستحکم  تکنیکی اور مادی مدد اور مختلف کھیلوں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی ترقی کیلئےاچھے ماحول اور وسیع بنیاد   کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین  قومی فٹنس اور قومی صحت کے اقدامات کے گہرے انضمام کو فروغ دینا جاری رکھے گا اور چین کو کھیلوں کی طاقت  اور صحت مند قوم کے طور پر تعمیر کرنے کے اہداف کی طرف مسلسل آگے بڑھے گا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ پیرس میں چینی وفد کی شاندار کارکردگی نے چینی کھیلوں کے جذبے کے ساتھ ساتھ اولمپک جذبے کو بھی آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نے دنیا کو روایتی چینی ثقافت کے گہرے ورثے کو دکھانے، جدید چین کی کھلی، جامع، متحرک اور کاروباری تصویر کشی کرنے اور چینی عوام کے عزائم، جرات اور عزم کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن اور عوام کو آپ پر فخر ہے اور وہ آپ کی ستائش کرتے ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کا وفد اخلاقیات،مثبت طرز عمل اور دیانت داری کے لئے سونے کے تمغے جیتنے کی غرض سے پرعزم تھا اور اس نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا ہے اور وسیع پیمانےپر احترام اور پہچان حاصل کی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگلے اولمپکس کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں،  شی جن پھنگ نے ملک کے اولمپیئنز پر زور دیا کہ وہ تربیت اور مقابلوں میں اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے عاجزی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مسابقتی کھیلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھنا چاہئے اور قومی فٹنس کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے کھیلوں کی ترقی میں مدد کرنی چاہئے۔

اس موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے تمام ارکان ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ، کائی چھی اور لی شی کے علاوہ نائب صدر ہان ژینگ بھی  موجود تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!