اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ، ڈیموکریٹک پارٹی نے کملا ہیرس کو رسمی رول کال ووٹ میں...

امریکہ، ڈیموکریٹک پارٹی نے کملا ہیرس کو رسمی رول کال ووٹ میں اپنا صدارتی امیدوار منتخب کرلیا

شکاگو:امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس  جو اس ماہ کے اوائل میں ورچوئل رول کال ووٹنگ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کے لیے پہلے ہی کافی مندوبین کی حمایت حاصل کر  چکی ہیں، کی گزشتہ روز ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے دوران ایک بار پھر پارٹی کی صدارتی امیدوار کے طور پر تصدیق کر دی گئی ۔

ہیرس کی آبائی ریاست کیلی فورنیا میں  ان  کے حق میں 482 ووٹ ڈالے گئے جس کے نتیجے میں وہ سرفہرست رہیں۔

شکاگو کے یونائیٹڈ سینٹر میں 19 سے 22 اگست تک منعقد ہونے والے 2024 ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن  میں سابق امریکی صدر براک اوباما، سابق خاتون اول مشیل اوباما اور ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز سمیت کئی اہم ڈیموکریٹس نے گزشتہ روز منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

کنونشن کے اندرجہاں ڈیموکریٹس کا پرجوش ہجوم موجود ہے وہیں اسرائیل فلسطین تنازع پر بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے جواب میں شکاگو کی سڑکوں پر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔

گزشتہ رات شکاگو میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنےسے متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا ایک روز قبل ہزاروں مظاہرین یونائیٹڈ سینٹر کے قریب جمع ہوئے تھے جن میں سے کم از کم چار کو سکیورٹی باڑ توڑنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!