اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلدنیا کی معمر ترین خاتون 117سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

دنیا کی معمر ترین خاتون 117سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

میڈرڈ: سپین میں  دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون ماریہ برانیاس 117سال کی عمر میں  انتقال کر گئیں۔

یہ بات ان کے خاندان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتائی۔

ماریہ برانیاس جو جنوری 2023 میں فرانسیسی راہبہ لوسائل رینڈن کی موت کے بعد سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخصیت  تھیں، کے بارے میں ان کے خاندان نےتصدیق کی کہ وہ دنیا چھوڑ کر چلی گئیں ہیں۔ ان کے خاندان نے مزید کہا کہ وہ شمال مشرقی سپین کے قصبے اولوٹ میں اپنی رہائشی گھر میں نیند کے دوران پر سکون انداز میں انتقال کر گئیں جبکہ پرسکون اور درد کے بغیر انتقال کرنا انکی خواہش تھی۔

ایک صحافی کی بیٹی ماریا برانیاس 4 مارچ 1907 کو امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئیں اور 1914 میں سپین واپس آئیں۔ انہوں نے ابتدائی طور پر گیرونا کے ایک ہسپتال میں ہیلتھ کیئر اہلکار بننے سے پہلے بطور نرس کام کیا۔

ان کی اولاد میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹے سمیت گیارہ پوتے اور نواسے  شامل ہے جبکہ انکا بیٹا 86سال کی عمر وفات پا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!