ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچینی وزیر خارجہ کے کروشیا کے ہم منصب سے مذاکرات، دوطرفہ تعلقات،...

چینی وزیر خارجہ کے کروشیا کے ہم منصب سے مذاکرات، دوطرفہ تعلقات، وسیع تر تعاون پر زور

چینی وزیر خارجہ وانگ یی بیجنگ میں کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور گورڈن گرلک رادمان سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیر کو بیجنگ میں کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور گورڈن گرلک رادمان سے بات چیت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ دونوں فریقوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا سلوک کیا ہے اور باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ثمر آور نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

وانگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال چین اور کروشیا کے درمیان جامع تعاون پر مبنی شراکت داری کے قیام کی 20ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ ہر سطح پر تبادلوں کو بڑھائیں، باہمی افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد میں اضافہ کریں، ایک دوسرے کا مضبوطی سے احترام اور حمایت جاری رکھیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو کروشیا کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے ساتھ مربوط کریں اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کریں۔

وانگ نے کہا کہ چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی) کے درمیان تعاون چین-یورپی یونین تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کھلے پن، شفافیت اور باہمی فائدے کے اصولوں کی بنیاد پر کروشیا کے ساتھ تعاون کی مضبوطی جاری رکھنے پر آمادہ ہے۔

 انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ کثیر جہتی رابطےاور تعاون کو بڑھائیں، کثیرجہتی اور آزاد تجارت پر عمل پیرا ہوں تاکہ عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکے۔

وانگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم، صحت مند اور مثبت طور پر ترقی پذیر چین-یورپی یونین تعلقات دونوں فریقوں کے بنیادی مفادات اور مشترکہ خواہشات کے مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ کروشیا چین-یورپی یونین تعاون کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

رادمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں فریقوں نے باہمی احترام اور باہمی فائدے کے جذبے کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھایا ہے اور دوطرفہ تعلقات میں مستحکم ترقی برقرار رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروشیا کی حکومت ایک چین کی پالیسی پر قائم ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی واحد قانونی حکومت ہے اور تائیوان چینی سرزمین کا ایک اٹوٹ انگ ہے۔ کروشیا چین کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطح تبادلے برقرار رکھنے، تجارت، سرمایہ کاری، رابطے اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا منتظر ہے اور مزید چینی شہریوں کو کروشیا کا دورہ کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!