ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین میں جون کے دوران بجلی کے استعمال میں 5.4 فیصد اضافہ

چین میں جون کے دوران بجلی کے استعمال میں 5.4 فیصد اضافہ

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق چین کی بجلی کی کھپت جو کہ معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم اشاریہ ہے، نے گزشتہ ماہ کے دوران مسلسل اضافہ ظاہر کیا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی بجلی کی کھپت، جو معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم اشاریہ ہے، میں جون کے دوران مستحکم اضافہ دیکھا گیا۔

قومی توانائی انتطامیہ (این ای اے) کی جانب سے پیر کےروز جاری کئے جانےوالے سرکاری اعداد و شمارکے مطابق جون میں بجلی کا استعمال گزشتہ سال کی نسبت 5.4 فیصد بڑھ کر 867 ارب کلوواٹ آور ہوگیا۔

جون میں بنیادی اور ثانوی صنعتوں کی بجلی کی کھپت گزشتہ سال  کی نسبت بالترتیب 4.9 فیصد اور 3.2 فیصد بڑھ کر 13.3 ارب کلوواٹ آور اور 548.8 ارب کلوواٹ آور ہوگئی جب کہ تیسرے درجے کے شعبے کی بجلی کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد بڑھ کر 175.8 ارب کلوواٹ آور ہوگئی۔

گزشتہ ماہ ملک کے رہائشیوں کی بجلی کی کھپت 129.1 ارب کلوواٹ آور رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 10.8 فیصد کا اضافہ ہے۔

جنوری سے جون تک چین کی مجموعی بجلی کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت 3.7 فیصد بڑھ کر 48.4 کھرب کلوواٹ آور سے تجاوز کرگئی۔

این ای اے کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر کے کئی علاقے شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں چین میں بجلی کی کھپت 16 جولائی کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس دن قومی سطح پر پیک لوڈ 1.506 ارب کلوواٹ تک پہنچ گیا جو پہلی بار 1.5 ارب کلوواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!